Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

اے سی پتوکی فرقان احمد سیلابی صورتحال کو سپروائز کر رہے تھے اور وہ 5 دن سے ہیڈ بلوکی کے مقام پر موجود تھے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 31 اگست 2025 13:01

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے ..
پتوکی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست 2025ء ) اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد انتقال کر گئے وہ سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئے، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے، اس سلسلے میں اے سی پتوکی فرقان احمد ہیڈ بلوکی کے سیلاب کے علاقے میں آئے ہوئے تھے، وہ 5 دن سے پتوکی ہیڈ بلوکی کے مقام پر موجود تھے جہاں ان کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ہیڈبلوکی میں سیلابی صورتحال کو سپروائز کر رہے تھے، اس دوران وہ گزشتہ رات 11 بجے ریسٹ ہاؤس میں آ کر سو گئے، تاہم صبح جب اے سی پتوکی کو نیند سے بیدار کرنے کے لیے ان کے ڈرائیور نے کمرے کا دروازہ کھٹکٹھایا تو اندر سے کوئی جواب نہ ملا، کافی دیر تک کوشش کے بعد دروازہ توڑنے کا فیصلہ کیا گیا، کمرے کا دروازہ توڑنے پر اندر داخل ہونے کے بعد دیکھا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد واش روم میں مردہ حالت میں پائے گئے جہاں گرنے کی وجہ سے ان کے سر میں چوٹ بھی لگی دکھائی دی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرپتوکی فرقان احمد ہیڈ بلوکی سیلاب کےعلاقہ میں ڈیوٹی پر تھے جہاں ان کا انتقال ہوا، سروس کے دوران فرقان احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :