ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم خشک رہے گا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 18:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) جمعہ کو موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش استور30، سکردو10، راولاکوٹ 06، میرکھنی اور کاکول میں ایک میٹرریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ استور میں 3 انچ برف باری بھی ہوئی۔ جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی اور چھور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :