ٹیلی نار پاکستان اور ٹیلی نار مائیکرو فائنانس بینک کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ معاہدہ
بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے مستحق افراد کو کاروباری مواقع اور چھوٹے قرضوں کے ذریعے بااختیار بنایا جائے گا
جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:29
(جاری ہے)
ٹیلی نار اپنے اس اقدام کا آغاز ضلع چکوال سے کرے گا جہاں 20 ہزار مستحق افراد کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ بعد ازاں اس کا دائرہ کار 34 اضلاع کے 12 لاکھ افراد تک بڑھایا جائے گا۔
علاوہ ازیں ٹیلی پاکستان کسی ہنگامی صورتحال یا قدرتی آفات میں بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کی معاونت کیلئے بی آئی ایس پی کو اپنے سی ایس آر اعانت کیلئے شراکت دار کے طور پر شامل کرے گا۔اس شراکت داری کے ذریعے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک بی آئی ایس پی کی جانب سے شناخت کئے گئے مستحق افراد تک رسائی حاصل کرے گا تاکہ ان کی قرض کی اہلیت کا جائزہ لیا جا سکے اور انہیں چھوٹے قرضے فراہم کئے جا سکیں۔ اس عمل میں بینک صارفین کو ایم والٹس کے استعمال، چھوٹے قرضوں کی ادائیگیوں اور بڑے قرضوں کی رقوم کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرے گا۔ صارفین کو قدرتی اور حادثاتی موت کی صورت میں ایک لاکھ روپے تک مشروط لائف انشورنس بھی پیش کی جائے گی۔ ٹیلی نار پاکستان کے چیف بزنس آفیسر ہارون بھٹی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مستحق شہریوں کیلئے تعاون میں توسیع کیلئے ہمیں ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ہاتھ ملانے پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تینوں شراکت دار بشمول ٹیلی نار پاکستان، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بااختیار پاکستان کا وژن پیش کیا ہے جہاں ہر شہری کو اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے اور اپنے خاندان کے بہتر طرز زندگی کیلئے مواقع تک رسائی حاصل ہے۔ اس شراکت دار کا مقصد بے روزگاری کے خلاف جنگ بھی ہے جیسے کہ بہت سے افراد اس شراکت داری سے اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کے قابل ہوں گے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ہیڈ آف برانچ لیس بینکنگ خرم ملک نے کہا کہ یہ شراکت داری ہمارے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ پسماندہ طبقہ کو آسان چھوٹے قرضوں تک رسائی فراہم کرنے کے قابل بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشروں کو بااختیار بنانے کے لئے پاکستان کے عوام کو جدید مالیاتی حل کی فراہمی اور ملک کے وژن 2025ء میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے ہم اپنے مشن کو جاری رکھیں گے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکریٹری عمر حامد خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2008ء سے پاکستان میں غربت کے خاتمہ کا بے مثال پروگرام چل رہا ہے۔ ہم نے لاکھوںمستحق خاندانوں کو مدد فراہم کی اور ان کی قوت خریداری میں اضافہ کیا۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کو بااختیار بنانے کے لئے ملک کے مایہ ناز ڈیجیٹل سروسز اور مائیکرو فنانس کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ شراکت داری پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستحق افراد کی مدد کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے پر دونوں اداروں کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت مستحق افراد اپنا ذاتی ذریعہ معاش حاصل کریں گے اور انہیں رسمی مالیاتی حلوں تک رسائی میسر آئے گی جو ملک گیر سطح پر مالیاتی انضمام کے فروغ کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون طویل عرصہ تک کارآمد رہے گا اور اس کے جلد نتائج برآمد ہوں گے۔ طول عرصہ تک چلنے والی یہ شراکت داری ای۔ایجوکیشن پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ ٹیلی نار پاکستان سیف انٹرنیٹ پروگرام میں بھی شامل ہو سکتی ہے۔ سیف انٹرنیٹ پروگرام میں ٹیلی نار لڑکیوں اور لڑکوں کو انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے استعمال اور محفوظ بنیادوں پر انٹرنیٹ کی ذمہ داری کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔ ای۔ایجوکیشن منصوبہ میں ٹیلی نار سائنس اور دیگر مضامین کے تصوراتی مفہوم کو بہتر بنانے کیلئے پرائمری سکولوں کو بین الاقوامی معیار کا ڈیجیٹل تعلیمی مواد مفت فراہم کرتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے چیلنج اسپیشل اکنامک زون لاہور صنعتی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل
-
پاکستان بزنس فورم کا بہتر حکمرانی اور متوازن ترقی کے لیے نئے صوبوں پر قومی ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کے ایس ای100 انڈیکس میں 2105.91 پوائنٹس کا اضافہ
-
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
-
خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کمی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,700 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے چیلنج اسپیشل اکنامک زون لاہور صنعتی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل
-
100 اور 1500 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 17اگست کو ہو گی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 21روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 573 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700روپے کی کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید19روپے کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.