پنجاب کے بڑے شہروں کے لئے آئندہ50 برسوں کی منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہیں‘سینئر وزیر پنجاب
پبلک سیکٹر میں چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ مانیٹرنگ سسٹم ضروری ہے‘عبدالعلیم خان کی ورلڈ بنک کے وفد سے گفتگو ڈائریکٹر ورلڈ بنک ایناویلن سٹین،کیٹلینامارولنڈا،ویکاپیٹری کے تین رکنی وفد کی سینئر وزیر سے ملاقات وبریفنگ
جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:52
(جاری ہے)
اپنی گفتگو میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ حکومت کے اکثر منصوبے قومی خزانے پر بوجھ ثابت ہورہے ہیں جن کو جاری رکھنے کے بارے میں باریک بینی سے جائزہ لیا جارہاہے۔
میٹروبس،اورنج لائن ٹرین اور سبسڈی دینے والوں منصوبوں کو مستقل طور پر حکومت کے خزانے پر بوجھ بنانا کسی طور پر بھی قابل عمل نہیں ہو سکتا۔اسی طرح پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں کہ صرف ایک شہر لاہور کا کوڑا اٹھانے کے لئے پنجاب حکومت ڈیڑھ ارب روپیہ ادا کیا جاتا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے۔سینئر وزیر نے کہا کہ سسٹم میں بہتری لانے کے لئے پبلک سیکٹر میں چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ باقاعدہ مانیٹرنگ ضروری ہے جس کے لئے ورلڈ بنک کی خدمات لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائوسنگ سیکٹر کو مضبوط منصوبہ بندی سے معیشت مضبوط ہوگی اور موجودہ حکومت کا نئے گھروں کی تعمیر کا فیصلہ اس ضمن میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر دوسرے ملکوں کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے جس کا بلاواسطہ فائدہ پاکستان کو ہو گا۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ پنجاب کے بلدیاتی نظام میں بنیادی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں اور نیا سسٹم ان اداروںکو خاطر خواہ حد تک مضبوط کرے گا۔پنجاب حکومت اپنے سالانہ ترقیاتی فنڈ کا 30فیصد بلدیاتی اداروں کے لئے مختص کرے گا جبکہ یہ ادارے اپنے بجٹ کا 33فیصد ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل کے ذریعے مقامی ترقیاتی سکیموں میں استعمال کریں گے۔سینئر وزیر نے لوکل گورنمنٹ کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی پیشکش پر ورلڈ بنک کے وفدکا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے آئندہ تفصیلی سیشن کے انعقاد پر اتفاق رائے ہوا۔ورلڈ بنک کے وفد کے شرکاء نے پنجاب کے 16اضلاع میں مستقبل کے لئے مقامی ترقی کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے مختلف علاقوں میں لوکل گورنمنٹ سسٹم میں کام کرنے کا موقع ملا ہے اور ان کے منصوبے کامیابی سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے واٹر سپلائی،سیوریج اور مفاد عامہ کے دیگر منصوبوں کے لئے بطور ڈونر ایجنسی کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی اور سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وفاق اور پنجاب کی حکومت کے لئے مثبت خواہشات کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے پر مراکش اور اسپین کے درمیان مذکرات آخری مرحلے میں
-
وزیرخزانہ کو کسی سے ملے بغیرٹیکس لگانا چاہیے، مفتاح اسماعیل
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیر داخلہ
-
برطانیہ اورآئرلینڈ کی حکومتوں کے درمیان تارکین وطن کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے
-
لاہور ہائی کورٹ نے نو مئی کیس میں فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت 9 مئی تک ملتوی
-
کوویڈ ویکسین بلڈ کلاٹ کی ایک نایاب قسم کا سبب بن سکتی” ایسٹرازینیکا“ویکسین بنانے والی کمپنی کا عدالت میں اعترافی بیان
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.