وادی لیپہ آزاد کشمیر کے لیے دفاعی اور معاشی اعتبار سے اہم علاقہ ہے، یہاں کے باسیوں کو حالات کے رحم و کرم پر ہر گز نہیں چھوڑ سکتے، وادی لیپہ کے عوام کو ریاست کے دیگر حصوں سے ملانے کے لیے سڑکوں اور ٹنل کی تعمیر کے لیے تمام متعلقہ افراد اور اداروں سے بات کریں
صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کی وادی لیپہ سے تعلق رکھنے والے پانچ رکنی وفد سے ملاقات میں گفتگو
پیر 15 اکتوبر 2018 18:18
(جاری ہے)
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ انہوں نے خود وادی لیپہ کا تفصیلی دورہ کر کے وہاں کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکومتی اداروں کو متوجہ کیا تھا، ہماری خواہش ہے کہ وادی لیپہ کے عوام کی طرف سے ٹنل کی تعمیر کے دیرینہ اور جائز مطالبہ کو پورا کیا جائے اور اس منظور شدہ عوامی منصوبے کو نہ صرف بحال کیا جائے بلکہ فور ی طور پر ترقیاتی فنڈز بھی ریلیز کئے جائیں تاکہ اس پر تعمیراتی کام شروع کیا جا سکے۔
قبل ازیں وفد نے مطالبہ کیا کہ لیپہ میں گائنکالوجی ڈاکٹر کی فوری تعیناتی کے علاوہ درجہ چارم کے پچاس بستروں کا سی ایم ایچ قائم کیا جائے تاکہ عوام علاقہ کو صحت کی مطلوبہ سہولتیں مقامی سطح پر مل سکیں ۔ا نہوں نے مطالبہ کیا کہ لیپہ کے گرلز اور بوائز کالج میں سائنس کلاسز کے اجراء کے علاوہ انگریزی اور معاشیات کی خالی آسامیوں کو فوری طور پر پرُ کیا جائے اور لیپہ کے جنگلات کی لکڑی سے حاصل ہونے والی آمدنی کا پچیس فیصد مقامی آبادی کی بہبود پر خرچ کیا جائے۔ صدر سردار مسعود خان نے وفد کے ارکان کے تمام مطالبات پر ہمدردانہ غور کرنے اور انہیں متعلقہ حکومتی اداروں تک پہچانے کا وعدہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.