عوام کی مشکلات حل نہ ہوئیں تو لوگوں کا سیاسی نظام پر سے اعتماد اٹھ جائے گا‘سراج الحق
الیکشن اب بھی جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے ہاتھوں یرغمال ہے ، عام آدمی امیدوار بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا حکومت اب تک اپنے کسی وعدے کو بھی پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی عوام کے اندر ایک بے چینی اور مایوسی پائی جارہی ہے‘امیر جماعت اسلامی
پیر 15 اکتوبر 2018 23:15
(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ قیام پاکستان کا مقصد ملک میں شریعت کے نظام کا نفاذ تھا لیکن 70سال میں قوم کو وہ نظام حکومت اور سیاست نہیں مل سکا جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے آگ اور خون کا دریا عبور کیا تھا ۔ آج بھی سیاست اور ریاست پر ان لوگوں کا قبضہ ہے جنہوںنے جائز و ناجائز طریقے سے دولت کے انبار لگا رکھے ہیں اور الیکشن سمیت پورے ریاستی نظام کو یرغمال بنارکھاہے ۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ انتخابی نظام میں عام پاکستانی انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ۔انہوںنے کہاکہ ہماری ترقی اخلاقیات ، نظریہ اور کردار کے ساتھ وابستہ ہے ۔ ملک کو اسلامی نظریاتی اور بااعتماد قیادت کی ضرورت ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ایک بار پھر قوم کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف کی غلامی کی زنجیریں پہنانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ حکومت اب تک اپنے کسی وعدے کو بھی پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی جس کی و جہ سے عوام کے اندر ایک بے چینی اور مایوسی پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے جس منشور کا اعلان کیا تھا ، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے اعلان نے اس کی نفی کردی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ معیشت کی بدحالی کی اصل وجہ ہی ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سے بھاری شرح سود پر لیے قرضے ہیں جن کے سود کی ادائیگی کے لیے بھی قرضے لینے پڑتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کرپٹ عناصر کا تسلسل کے ساتھ احتساب ہوناچاہیے اور امیر غریب اور بااثر ملزموں کو احتساب کی ایک ہی چھڑی سے ہانکا جانا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ احتساب کے ادارے اپنے مضبوط فیصلوں کے ذریعے ہی اپنا اعتماد قائم کر سکتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.