بلاول بھٹو زرداری سے چین کی کیمونسٹ پارٹی کے وفد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 16 اکتوبر 2018 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چین کی کیمونسٹ پارٹی کے وفد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیر کو ملاقات کی۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی قیادت پارٹی کے بین الاقوامی بیورو کے ڈائریکٹر جنرل سانگ تائو چن کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان، سید نیر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر اور فیصل کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان میں چین کے سفیر یائوجن بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں سی پی سی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین تاریخی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔