Live Updates

قطر کے وزیر خارجہ کل دورہ پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچیں گے

محمد بن عبدالرحمان وزیر خارجہ سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے، اقتصادی تعاون کے فروغ اور ایل این جی معاہدے سے متعلق مذاکرات ہوں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:58

قطر کے وزیر خارجہ کل دورہ پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2018ء) قطر کے وزیر خارجہ کل دورہ پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچیں گے، محمد بن عبدالرحمان وزیر خارجہ سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے خلیجی ممالک کیساتھ کافی عرصے سرد مہری کا شکار تعلقات اب بہتر ہونے لگے ہیں۔

ایک جانب پاکستان اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کے درمیان قربتیں دوبارہ سے بڑھنے لگی ہیں، وہیں قطر بھی پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ مزید بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ اسی مقصد کیلئے قطر کے وزیر خارجہ کل دورہ پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان وزیر خارجہ سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

 قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان پاکستان اور قطر کے درمیان بہتر اقتصادی تعلقات اور ایل این جی معاہدے کے برقرار رکھنے سے متعلق پاکستان کی قیادت سے تفصیلی مذاکرات کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قطری حکومت پاکستان کی گزشتہ حکومت کیساتھ کیے گئے ایل این جی معاہدے کو ختم ہونے سے بچانا چاہتی ہے۔ اس مقصد کیلئے قطر پاکستان کی مالی مدد کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔ چونکہ پاکستان کو اس وقت زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل گراوٹ کے بحران کا سامنا ہے، اس لیے ایسے میں قطر سے کسی بھی قسم کی امدد ملنا پاکستان کی مشکلات کو کافی حد تک کم کر دے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات