Live Updates

یہاں سے جہاں بھی جاوں گا ،زلزلہ ہی ہوگا

وزیراعظم عمرا ن خان نے سیکیورٹی عملے کے اصرار کے باوجود اجلاس جاری رکھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:22

یہاں سے جہاں بھی جاوں گا ،زلزلہ ہی ہوگا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر 2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے زلزلے کے باوجود پارٹی اجلاس جاری رکھا۔سیکیورٹی عملے کے باہر نکلنے پر اصرار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہاں سے باہر جہاں بھی جائیں گے ،وہاں زلزلہ ہی ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آج شدید زلزلے نے پاکستان کے بالائی علاقوں کو لرزا دیا۔جس وقت زلزلہ آیا ،اس وقت وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس جاری تھا ۔

جیسے ہی زلزلے کے جھٹکے بڑھے ،وزیر اعظم عمران خان کا سیکیورٹی عملہ اندر پہنچ گیا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی پارٹی رہنما نشستوں سے اٹھ گئے۔اس دوران سیکیورٹی عملے نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ اٹھ کر عمارت سے باہر آ جائیں ۔جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں سے اٹھ کر کہاں جائیں گے، یہاں سے باہر بھی نکلیں گے تو زلزلہ ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ کہہ کر وزیراعظم نے باہر جانے سے انکار کردیا۔

یہ دیکھ کر پارٹی رہنما بھی دوبارہ اپنی جگہوں پر بیٹھ گئے اور پارٹی اجلاس جاری رہا۔یاد رہے کہ جمعے کی شام کو ملک کے بیشتر علاقے زلزلے سے بری طرح لرز اٹھے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے کے کچح علاقوں، خیبرپختونخواہ اور گلگلت بلتستان میں محسوس کیے گئے۔ جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ان میں پشاور، سوات، مانسہرہ، چلاس اور دیگر میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکلے آئے۔ اس دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کی شدت 5.3 مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ اور گہرائی 120 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔                                                       
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات