راولپنڈی، پاکستان کی شہ رگ مقبوضہ کشمیرہے، شمس الرحمن سواتی

وہاں ہندوستان کی بزدل فوج نے نہتے عوام پرظلم کی انتہا کردی لیکن کشمیرکے غیورعوام نے مظالم کے خلاف قربانیوں کی عظیم مثال قائم کی ہے، امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ پاکستان کی شہ رگ مقبوضہ کشمیرہے وہاں ہندوستان کی بزدل فوج نے نہتے عوام پرظلم کی انتہا کردی لیکن کشمیرکے غیورعوام نے مظالم کے خلاف قربانیوں کی عظیم مثال قائم کی ہے ،جماعت اسلامی نے ہمیشہ مقبوضہ وادی کے عوام کے سفیرکاکرداراداکیا 27اکتوبرکوآبپارہ اسلام آباد میں سینیٹرسراج الحق کی زیرقیادت عظیم الشان ’’کشمیرمارچ ‘‘کاانعقادکررہے ہیں عوام اپنے مظلوم بھائیوں سے اظہاریکجہتی اورپاکستان کی بقاء کیلئے اس ایونٹ میں بھرپورشرکت کرے ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے ضلع بھرکے زونل وتحصیل امراء،برادرتنظیمات کے سربراہان ودیگرذمہ داران کے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ،نائب امراء ضلع راجہ محمدجواد،امتیازعلی اسلم،چوہدری عطاء ربانی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،صدرجے آئی یوتھ سردارتفہیم اعظم سمیت دیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔

اجلاس میں کشمیرمارچ کی تیاریوںسمیت تنظیمی ،سیاسی ودعوتی امورکا جائزہ لے کرآئندہ کے حوالے سے پلان مرتب کیا گیا ۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ ذمہ داران نوجوانوں ،وکلاء ،ڈاکٹرز،انجینئرز،مزدوروں سمیت ہرمکتبہ فکرکے افراد سمیت عوام سے بڑے پیمانے پررابطہ کریں اورانھیں کشمیرمارچ میں شرکت کی دعوت دیں ۔انھوں نے کہاکہ حکومت بہت کم عرصے میں بے نقاب ہوگئی مسائل کی چکی میں پسے عوام کے دکھ دردمیں مزید اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرول ،سوئی گیس سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے قوم کی زندگی مزید اجیرن ہوگئی ہے،کفایت شعاری کے نعرے لگے لیکن پنجاب کے وزیراعلیٰ،وزراء سمیت بیوروکریسی کیلئے بجٹ میں مزید اضافہ کردیا گیا ،حکومت اپنے ہراقدام سے ثابت کررہی ہے کہ وہ تضادات کا مجموعہ ہے ہم محض مخالفت کے قائل نہیں ہراچھے اقدام کی حمایت اوربرے کام کی مذمت کریں گے لیکن عوامی مسائل پرخاموش نہیں بیٹھ سکتے ۔

انھوں نے کہاکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کوپہلے قوم آزماچکی اوروقت نے ثابت کیا کہ وہ مفادات کی سیاست کرتی ہیں ،تحریک انصاف کی حکومت سے عوام کی توقعات تھیں لیکن ان کی ناکا م پالیسیوں کے باعث ہرآنے والا دن قوم کی اذیت میں اضافہ کررہا ہے ۔ملکی مسائل کا واحد اسلامی نظام کا قیام اورسود سے پاک اسلامی معیشت ہے ،جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے ذمہ داران بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں اورعوامی رابطے کومضبوط کریں،جے آئی یوتھ کے نوجوان ملک کا سرمایہ اورامید ہیں ، اپنی کمزوریوں کودورکرکے موثراندازمیں عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کرداراداکریں۔