ضلعی ہائی و ہائیر سکینڈری سکولز ٹورنامنٹ، کرکٹ میچ میں ستوڑہ، کنتھیالی اور تاجوال اور شیخ البانڈی سکولزنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی

ہاکی میں نواں شہر اور ہائی سکول نمبر چار نے اپنے میچز جیت لئے، فٹ بال میں حویلیاں اور ہائی سکول نمبر تین کی ٹیمیں کامیاب رہیں والی بال ایونٹ میں ہائیر سکینڈری سکول لورہ، ہائی سکول نمبر تین اور بانڈی عطائی خان کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی

منگل 23 اکتوبر 2018 13:43

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ضلعی ہائی و ہائیر سکینڈری سکولز ٹورنامنٹ کے مختلف کھیلوں کے مقابلے ایبٹ آباد کے مختلف گرائونڈز پر جاری ہیں۔ کرکٹ، ہاکی اور والی بال ایونٹ میں مختلف ٹیموں نے کامیابیاں حاصل کر لی ہیں، ٹورنامنٹ سیکرٹری پرنسپل ہائی سکول تکیہ شیخاں اکرام الحق کے مطابق لورہ گرائونڈ میں کرکٹ ایونٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول نگری نے ہائی سکول سیر کو شکست دیدی۔

گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں گرائونڈ میں کھیلے گئے کرکٹ میچ میں ہائی سکول ستوڑہ نے ہائی سکول کوکل برسین کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔ ہائی سکول کنتھیالی نے ہائی سکول کٹھوال، ہائیر سکینڈری سکول تاجوال نے ہائی سکول خیراگلی، ہائی سکول شیخ البانڈی نے ہائی سکول پنڈ کرگو خان کو ہرایا۔

(جاری ہے)

ایف ایف گرائونڈ میں ہاکی ایونٹ میں ہائیر سکینڈری سکول نواں شہر نے گورنمنٹ سنیٹینیل ماڈل سکول کو صفر کے مقابلے میں دو گول جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر چار نے ہائی سکول دھمتوڑ کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ایک کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دیدی۔

والی بال ایونٹ میں لورہ میں کھیلے گئے میچ میں ہائیر سکینڈری سکول لورہ نے ہائی سکول گڑھی نور پور کو شکست دیدی۔ ہائی سکول نمبر تین نے ہائی سکول شیخ البانڈی، ہائی سکول بانڈی عطائی خان نے ہائی سکول رجوعیہ کو ہرایا۔ کنج فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے فٹ بال کے ایک میچ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول حویلیاں نے یکطرفہ مقابلہ کے بعد ہائیر سکینڈری سکول بگنوتر کو 6 گول سے ہرا دیا جس میں خاور کی شاندار ہیٹرک بھی شامل تھی۔

ہائی سکول نمبر دو نے ہائی سکول نمبر تین کو شکست دیدی۔ ٹینس میں ہائیر سکینڈری سکول نگری بالا نے بانڈہ پیر خان کو شکست دی، سمندر کٹھہ نے ہائی سکول جبڑیاں کو اور لنگڑیال نے مولیا کو ہرایا۔ رسہ کشی میں ہائی سکول نگری بالا نے سنیٹینیل ماڈل سکول کو، ہائیر سکینڈری سکول دلولہ نے ہائیر سکینڈری سکول نواں شہر کو جبکہ ہائی سکول باغ اور ہائی سکول موہڑی بڈبہن نے واک اوور کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔ بدھ کو مختلف ایونٹ کے مقابلے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :