پاکستان ایشین ڈبلز سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بدھ 25 جون 2025 22:50

پاکستان ایشین ڈبلز سکوائش چیمپئن شپ  کے فائنل میں پہنچ گیا
اسلام آباد/کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) نور زمان اور ناصر اقبال پرمشتمل پاکستانی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوالالمپور، ملائیشیا میں جاری دوسری ایشین ڈبلز سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

بدھ کوپاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق پاکستانی جوڑی نے میزبان ملک ملائیشیا کے خلاف سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔

یہ دلچسپ میچ 69 منٹ تک جاری رہا جس میں پاکستانی ٹیم نے پہلا گیم معمولی فرق سے ہارنے کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے مقابلہ 2-1 (10-11, 11-9, 11-9) سے جیت لیا۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف اور ٹاپ سیڈ بھارت سے ہوگا جس میں سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔فائنل کل (جمعرات کو) کھیلا جائے گا۔