روم ،ْ طوفانی بارش کے بعد شدید ژالہ باری ،ْ لوگ آسمان سے گرتی ڈھیروں گالف بال سائز جتنی برف دیکھ کر دنگ رہ گئے

منگل 23 اکتوبر 2018 16:37

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) اٹلی کے دارالحکومت روم میں طوفانی بارش کے بعدشدیدژالہ باری ہوئی ،ْ لوگ آسمان سے گرتی ڈھیروں گالف بال سائز جتنی برف دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق برف کے اولوں کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ،ْ بارشوں کے باعث سڑکیں ندی نالوں کو منظر پیش کرنے لگیں۔موسم کی خراب صورتحال کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثررہی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔