میر پور ،بامقصد میعا ری تعلیم اور تحقیقی ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،وائس چانسلریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
طلباء و طالبات کو معیاری اور بین الاقوامی سطح کی جدید تحقیقی سہولیات فراہم کررہے ہیں تاکہ تحقیقی ماحول کو فروع حاصل ہو اور اس کیلئے یونیورسٹی کوشاں ہے،پروفیسر حبیب الرحمن
منگل 23 اکتوبر 2018 16:38
(جاری ہے)
یہ ادارتی کا رگردگی رپورٹ 2017-2018میں HECمیں جمع کروائی گئی تھی۔
اجلاس کے آغاز میںوائس چانسلر نے شرکاء کو مبارک باد دی کہ یونیورسٹی کے آفیسران کی انتھک محنت کی وجہ سے حالیہ سال QECکی رینکنگ پہلے سے نہ صرف مزید بہتر ہوئی بلکہ پہلی بار 91.52%نمبرات کی حامل ٹھہری۔وائس چانسلر نے مزید کہاکہ کہ اس سلسلے میں جملہ ڈین ،چیئرپرسن ،انتظامی سٹاف اور بالخصوص QECسٹاف کی انتھک کاوشیں قابل تحسین ہیں رپورٹ ہذا میں جن چیزوں کی نشاندھی کی گئی ان کو اجلاس میں زیر غور لایا تاکہ ان کو مزید بہتر کیاجائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر QECڈاکٹر امنیاز احمد اور ڈپٹی ڈائر یکٹر نثا راحمد گورسی نے سالانہ پروگریس رپورٹ پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے سربراہان کی تعلیمی اور ملی خدمات کو سرہاتے ہوئے بتایا کہ جامعہ ہذا کے اساتذہ کے شبانہ ووزمحنت کی بدولت اللہ کے فصل وکرم سے مسٹ کے شعبہQECکی ریکنگ 91.52پررہی۔اجلاس میں QECکی ریکنیگ ،شعبہ جات کے SARرپورٹ اور عمل درآمدپلان کو زیر غور لایا گئے جس میں مختلف شعبہ جات کے مسائل سے متعلق وائس چانسلر و ممبران اجلاس کو آاگاہ کیا۔وائس چانسلر نے مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر ہدایات دی اور کہاکہ ان مسائل کو 30نومبر 2018تک حل کیاجائے ۔اس موقع پر شعبہ ہذا نے جامعہ ہذا میںیونیورسٹی گرین میٹریکس ورلڈ ریکنگ کیلئے درکار اقدامات کو حتمی شکل دی۔اس موقع پروائس چانسلر نے ہدایت کی کہ تحقیقی ماحول کو فروع دیاجائے اور زیادہ سے زیادہ ریسرچ کی جائے اوربیلی کیشر کی جائے اور ایسی ریسرچ کی جائے جو معاشرہ و ملک کیلئے فائدہ مند ثابت ہو۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے جامعہ ہذاکے اساتذہ کی کارگردگی سہراتے ہوئے کہا کہ یہ مسٹ کا اعزاز ہے کہ حالیہ سا ل کی بہتر رینکنگ مسٹ کی کامیابی میںسنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ یونیورسٹی کی ترقی کا واضح ثبوت اور باعث افتحار ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جہاں میری مدد اور راہنمائی کی ضرورت ہے میں حاضر ہوں۔اجلاس میں ڈین انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر انور خطاب،ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شوکت محمود ، ٹریژر ڈاکٹر ظفر اقبال چوہدری، ڈاکٹر عزیر احمد چوہدری،ڈاکٹر مشتاق ملک، وجیہ ارشد،ڈاکٹر عرفان،ڈاکٹر محمد خلیق،عتیق بیگ اور ڈاکٹر طاہر اسلم شامل تھے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.