ْبیگم نصرت بھٹوکی ساتویں برسی پر پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی کااہتمام

منگل 23 اکتوبر 2018 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹوکی ساتویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی کااہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء میں سینئر نائب صدر چوہدری اسلم گل،ڈاکٹر زرار یوسف، صدر لاہور حاجی عزیزالرحمن چن ،سیکرٹری جنرل اسرار بٹ، ناصرہ رانا، شاہدہ جبیں، علامہ یوسف اعوان، مانی پہلوان، الطاف قریشی،ضیا اللہ بنگش، اور لقجاوید اختر، عفنان بٹ، عارف خان، زوہیب بٹ اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری اسلم گل نے کہا کہ مادر جمہوریت کی جدوجہد اور قربانیاں ہماری جمہوری تاریخ کا ا نمٹ حصہ ہے۔خاوند اور بیٹوں کی شہادت بھی انکا حوصلہ نہیں توڑ سکی۔صدر لاہور حاجی عزیزالرحمن نے کہا کہ محترمہ نصرت بھٹو نے اپنی قربانیوں سیایک ایسی شمع روشن کی جس کی روشنی سے آج جمہوریت قائم ہے۔