Live Updates

وزیراعظم کی ہدایت پر سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی ڈیم کے لیے فنڈ ریزنگ

پاکستانی سفارتخانے نے ایک رات میں 6 کروڑ 21 لاکھ 4 ہزار کے ڈیم فنڈز اکٹھے کر کے وزیر خارجہ کو چیک پیش کیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 اکتوبر 2018 20:02

وزیراعظم کی ہدایت پر سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی ڈیم کے لیے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 اکتوبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ڈیم کے لیے فنڈ ریزنگ شروع کی گئی۔ پاکستانی سفارتخانے نے ایک رات میں 6 کروڑ 21 لاکھ 4 ہزار کے ڈیم فنڈز اکٹھے کئیے۔فنڈز کا چیک وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان گزشتہ شب مدینہ مورہ پہنچے جہاں انکا استقبال گورنر مدینہ کی جانب سے کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر تجارت عبدالرزاق داود سمیت اعلیٰ عہدیدار شامل تھے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی گئی۔آج وزیر اعظم عمران خان نے سعودی بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جس پر انہیں مثبت ردعمل بھی ملا ۔

(جاری ہے)

،۔اسی موقع پر سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بھاشا اور دیامر ڈیم کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کی۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایک رات میں 6 کروڑ 21 لاکھ 4 ہزار کی خطیررقم جمع کر لی۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یہ رقم چیک کے طور پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پیش کی گئی۔اس رقم کو سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے لیے ایک بہترین تحفہ قرار دیا جارہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات