Live Updates

تعلقات میں بہتری کیلئے بھارت میں الیکشن ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ،ْوزیر اعظم عمران خان

منگل 23 اکتوبر 2018 22:05

تعلقات میں بہتری کیلئے بھارت میں الیکشن ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ،ْوزیر ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئی دہلی سے تعلقات میں بہتری کیلئے بھارت میں الیکشن ہونے کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ بھارت میں پاکستان مخالفت پر ووٹ ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت تعلقات کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ میں نے اقتدار میں آتے ہی امن کے لیے بھارت کی طرف ہاتھ بڑھایا، بھارت نے میری پیشکش قبول نہیں کی اور امن کی پیشکش پر بھارت کی جانب سے منفی پیغام ملا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان مخالف مہم وہاں آنے والے الیکشن کی وجہ سے شروع کی گئی، بھارت سے امن صرف پاکستان ہی نہیں بھارت کے لیے بھی بہت اہم ہے، استحکام کا مطلب پڑوسی ملکوں کے ساتھ امن کا قیام ہے، امن اور استحکام سے غربت دورکرنے میں مدد ملے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات