کسی نے این آر او کیلئے رابطہ نہیں کیا،

ہمت ہے تو اس کا نام لیں ،ْ نوازشریف

پیر 29 اکتوبر 2018 14:18

کسی نے این آر او کیلئے رابطہ نہیں کیا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے کسی فرد نے این آر او کیلئے رابطہ نہیں کیا اور ہمت ہے تو اس فرد کا نام لیں ،ْمولانا فضل الرحمن کا بڑا احترام کرتا ہوں ،ْ ان سے ہونے والی بات میڈیا کے سامنے نہیں کر نا چاہتا ،ْ شہباز شریف نے دن رات کام کیا ہے ،ْ ان کو جتنی شاباش ہوسکتی تھی ملنی چاہیے تھی ،ْ پاکستان کو ہم کدھر لے کر جانا چاہتے ہیں پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران میاں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کا بڑا احترام کرتاہوں، ان سے متعلق احساسات اور جذبات اپنی جگہ پر ہیں ،ْ ان سے ہونے والی بات میڈیا کے سامنے نہیں کرنا چاہتا، وہ باتیں اپنی پارٹی اور شہباز شریف کے ساتھ کرنا چاہتاہوں۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے شہبازشریف کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے دیانت داری اور محنت کیسا تھ کام کیا، دن دیکھا نہ رات، سردی دیکھی نہ گرمی، اپنی نیندیں خراب کیں اور جان جوکھوں میں ڈال کر جو کام کیا اس کا نتیجہ اور ثمرات آج نہ صرف پنجاب بھر بلکہ ملکی سطح پر نظر آرہے ہیں۔میاں نوازشریف نے کہا کہ شہبازشریف کے کام کرنے کا طریقہ منفرد تھا، اس طرح آج تک ملکی تاریخ میں کسی وزیراعلیٰ نے نہیں کیا، ان کو جتنی شاباش ہوسکتی تھی ملنی چاہیے تھی لیکن نتیجہ نکلا آج وہ بھی جیل اور نیب کے پاس ہیں۔

سابق وزیراعظم نے سوال کیا کہ کوئی بتاسکتا ہے ایسا کیوں ہورہا ہی ایک روپے کا الزام نہیں، بلایا گیا صاف پانی میں، اس میں کچھ نہیں تھا تو آشیانہ میں پکڑ لیا، اب آشیانہ میں کچھ ثابت نہیں ہورہا تو کہتے ہیں آمدنی اور ذرائع میچ نہیں کرتے، یہ کیا مذاق ہی یہ سب بہت افسوس اور دکھ کی بات ہے، یہ پاکستان کو ہم کدھر لے کر جانا چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ ان کی جماعت کے کسی فرد نے این آر او کے لیے رابطہ نہیں کیا ، ہمت ہے تو اس فرد کا نام لیں۔