داعش سے تعلق رکھنے والا پاکستانی اسپین سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان پہنچ گیا

ایف آئی اے حکام نے محمد افضال کو گرفتار کر لے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے

بدھ 31 اکتوبر 2018 23:45

داعش سے تعلق رکھنے والا پاکستانی اسپین سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان پہنچ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اکتوبر2018ء)  دولت اسلامیہ عراق و الشام (داعش) سے تعلق رکھنے والا پاکستان شہری محمد افضال اسپین سے ڈی پورٹ ہوکر پاکستان پہنچ گیا ۔ایف آئی اے حکام نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری محمد افضال اسپین میں جیل کاٹنے کے بعد قطر ایئرلائن کی پرواز کیو آر- 614 سے اسلام آباد پہنچا تو ایف آئی اے نے تفتیش کے لیے اسے گرفتار کرکے تحقیقاتی سیل منتقل کردیا۔

محمد افضال کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اسے اسپین میں داعش سے تعلقات کے شبے میں قید کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کے ذرائع کا اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتانا تھا محمد افضال احمد کا دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق ہے اور اسی وجہ سے وہ دو سال اسپین کی جیل میں قید رہ چکا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سعودی عرب سے بھی نکالے کیے گئے 56 پاکستانی آج وطن واپس آئے ہیں۔

پاکستان واپس آنے والے سعودی ایئر لائن کی پروز ایس وی-724 سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ائیرپورٹ پہنچنے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے حکام نے ان سے پوچھ گچھ کی ۔ ایف آئی اے حکام نے تفتیش کے بعد بیدخل ہوکر آنے والے 55 افراد کو گھرجانے کی اجازت دے دی لیکن انہی میں شامل ایک لال زمان نامی مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے لال زمان نامی مسافر کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ مسافر کے پاس پاکستان سے سعودی عرب جانے کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں تھا اور نہ ہی اس کا ریکارڈ حکام کو مل سکا ہے۔جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شخص خفیہ اور غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے سعودی عرب گیا تھا۔ایف آئی اے حکام نے لال خان کو مزید تفتیش کے لیے روک لیا ہے۔