سردار خالد ابراہیم خان کی وفات قومی المیہ سے کم نہیں‘ملک محمد نواز خان

ان میں کبھی وزیر بننے اور حکومتی عہدہ لینے کی خواہش نہیں دیکھی ٴْ دو بار تو انھوں نے اسمبلی ممبر شپ سے استعفیٰ دیا

منگل 6 نومبر 2018 15:12

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) آزاد کشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین ملک محمد نواز خان نے کہا ہے کہ سردار خالد ابراہیم خان کی وفات قومی المیہ سے کم نہیں ۔ وہ آزاد کشمیر کی سیاست میں منفرد مقام رکھتے تھے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں انھوںنے کہا کہ وہ طویل عرصہ اسمبلی میں رہے ۔ ان میں کبھی وزیر بننے اور حکومتی عہدہ لینے کی خواہش نہیں دیکھی ۔

(جاری ہے)

دو بار تو انھوں نے اسمبلی ممبر شپ سے استعفیٰ دیا ۔ وہ اکثر کہتے کہ موجودہ اسمبلی جیسی بدترین اسمبلی میں نے کبھی نہیں دیکھی وہ اس اسمبلی سے بھی استیعفی دینا چاہتے تھے ، ہم نے درخواست کر کے روکے رکھا کہ اسمبلی میں ان جیسے زہین و فطین اور مخلص لیڈر کی ضرورت تھی ۔ ان میں کوئی لالچ نہیں تھا ۔ صاف ستھرے کردار کے مالک تھے ۔ ان کی وفات سے مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے ۔ اللہ پاک خالد ابراہیم ایڈووکیٹ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :