دُبئی:تیز رفتار ڈرائیوروں کی شامت آنے والی ہے
تیز رفتاری کی صورت میں چند گھنٹوں کے اندر جرمانہ ایک لاکھ درہم تک بھی پہنچ سکتا ہے
محمد عرفان جمعرات 8 نومبر 2018 16:58
(جاری ہے)
اس سال مجموعی طور پر دو لاکھ ساٹھ ہزار افراد کو مقررہ حدِ رفتار سے تجاوز کرنے پر جرمانے کے ٹکٹ تھمائے گئے۔
گزشتہ جولائی کے مہینے میں ایک غیر مُلکی سیاح نے کرائے پر سُپر کار حاصل کی اور کئی گھنٹے تک مسلسل طوفانی رفتار سے گاڑی چلاتا رہا، جس کے باعث اُسے شاہراہ کے ہر ریڈار نے خلاف ورزی کرتے نوٹ کیا۔ اس شخص پر چند گھنٹوں کے اندر ہی جرمانے کی مد میں ایک لاکھ ستّر ہزار درہم کی رقم بن گئی۔ اماراتی ٹریفک قانون کے مطابق اگر کوئی شخص حد رفتار سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرتے ہوئے گاڑی چلاتا ہے تو اس صورت میں اُس پر ایک ہزار درہم کا جرمانہ ہو سکتا ہے، جب کہ کار بھی ضبط کر لی جائے گی۔ رواں سال جنوری سے جُون کے ابتدائی چھے ماہ کے دوران دُبئی پولیس نے 1,250 بڑے ایکسیڈنٹس ریکارڈ کیے جن کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوئے اور 884 کو معمولی اور شدید زخم آئے۔ جبکہ گزشتہ سال کے پہلے چھے ماہ کے دوران بڑے حادثات کی گنتی 1,447 ریکارڈ کی گئی تھی جن میں 76 افراد مارے گئے اور 996 زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ اپنی لین اچانک بدل کر دُوسری لین میں جانے کی فاش غلطی کے باعث بھی درجنوں افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں اور سینکڑوں ہاتھ پیر تُڑوا بیٹھے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.