Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کی شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے مزار پرحاضری، پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی

عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کیا، مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے

جمعہ 9 نومبر 2018 17:41

وزیراعلیٰ پنجاب کی شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے مزار پرحاضری، پھولوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم اقبالؒ کے موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پرحاضری دی۔ وزیراعلیٰ نے مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔

علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ علامہ اقبال ؒکا پیغام امید اور خود داری کا ہے اور نئے پاکستان کی بنیاد بھی انہی اصولوں پر رکھی جا رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقبالؒ کے افکار کے مطابق نیا پاکستان بنائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات