Live Updates

پی ٹی آئی ملک کے مفادات کیلئے کام کرنے والی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 9 نومبر 2018 22:53

پی ٹی آئی ملک کے مفادات کیلئے کام کرنے والی سب سے بڑی جماعت کے طور پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کی پالیسیوں اور پروگراموں کے باعث پی ٹی آئی ملک کے مفادات کیلئے کام کرنے والی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے جو ملک میں سیاسی و اقتصادی استحکام لائے گی۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان ایماندار‘ دیانتدار اور بہادر لیڈر ہیں جس کا پاناما میں نام نہیں آیا اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی این آر او پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا نواز شریف سمیت دیگر بدعنوان سیاستدانوں کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان تمام بدعنوان عناصر کا احتساب چاہتے ہیں۔ وفاقی و زیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوام میں ایک مقبول ترین لیڈر ہیں اور ان کے وژن ہی کے باعث 2018ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ملک بھر میں کامیابی حاصل کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات