Live Updates

ڈسٹرکٹ بار بنوں نے ضلعی انتظامیہ ، واپڈا اور پولیس کی طرف سے بجلی میٹر اور ٹرانسفارمر اُتار کرلیجانے کو غیر قانونی اقدام قرار دیا

تحریک شروع کرنے اور ان کے خلاف عدالت میں پٹیشن جمع کرنے کی دھمکی

ہفتہ 10 نومبر 2018 19:09

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ بار بنوں نے ضلعی انتظامیہ ، واپڈا اور پولیس کی طرف سے بجلی میٹر اور ٹرانسفارمر اُتار کرلیجانے کو غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے تحریک شروع کرنے اور ان کے خلاف عدالت میں پٹیشن جمع کرنے کی دھمکی دیدی ، ڈپٹی کمشنر بنوں نے مشران کے جرگہ میں توہین آمیز رویہ اپنا کر عدلیہ اور عوام بنوں کی تذلیل کی ہے ڈپٹی کمشنر کا یہ کہنا کہ بجلی چوری یا غیر قانونی ٹرانسفارمر کی تنصیب میں ملوث افراد کی ضمانت بھی نہیں ہوگی عدلیہ کو چیلنج کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بار روم میں سید شیر شاہ ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہونے والی احتجاجی اجلاس سے بار کے صدر زاہد الحق ، جنرل سیکرٹری عارف اللہ اعوان ، سینئر قانون دان حاجی ولی آیاز خان ، عرفان پیرزادہ ، شاہنواز سکندری ، سینان دُرانی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ 6 اکتوبر کے روز کمشنر بنوں ڈویژن کی صدارت میں ایک اہم جرگہ ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریری طور پر حکم نامہ جاری کیا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام ، بقایاجات کی وصولی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں واپڈا کے ساتھ ملکر کاروائی کرے گی جس میں ملوث افراد کے خلاف دفعہ 462 آئی کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور سیشن جج سے کہہ کر ا سکی ضمانت بھی نہیں ہوگی اور نہ ہی حکم امتناعی جاری کرے گی ہم کہتے ہیں کہ اول تو ضلعی انتظامیہ کے دفاتر اور پولیس دفاتر سمیت تمام تھانہ جات کے بجلی میٹر چیک کئے جائیں کہ وہ میٹر لگاتے ہیں یا وہ بل باقاعدگی سے ادا بھی کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس یہ ضرور سوچیں کہ پیسکو ایک پرائیویٹ کمپنی ہے لہذا وہ اُجرتی قاتل کا کردار ادا نہ کریں بنوں میں بیوٹیفیکیشن کے نام پر 1 ارب 80 کروڑ روپے خرچ کئے گئے جس کا ایک ٹھیکہ قانون کے مطابق نہیں دیا گیاکیا اُن کی تحقیقات ہوئی ہے جس میں زیادہ تر تعمیرات غیر قانونی ہوئی اور کرپشن کی انتہا کی گئی ہمارے ضلع کے ڈپٹی کمشنر عوام کے خدمات گار کم اور بادشاہ زیادہ نظر آتے ہیں کیا سیشن جج بنوں کو ضلعی انتظامیہ کا ماتحت کردیا ہے کہ وہ سیشن جج کو ہدایات جاری کریں گے اُن کے دھمکیانہ لہجے کی شدید مذمت کرتے ہیں اُنہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ عدلیہ کو مانتا ہے اور نہ ہی قانون کی کتاب کوہم عوام کو جنگل کے اس قانون میں اکیلے نہیں چھوڑ سکتے واپڈا نے اپنے بقایاجات کی وصولی کیلئے اب تک کوئی دعویٰ عدالت میں دائر نہیں کیا اور خود کو طاقتور تصور کرتی ہے اگر وہ واقعی طاقتور ہے تو پہلے پہل پیسکو خیبر پختونخواہ کی وفاق میں پڑی بقایاجات واپس دلائیں عمران خان چندہ جمع کر ملک کے ڈیم بنا رہے ہیں دوسری طرف اُدھار کی رقم سے بنوں کی خوبصورتی پر خرچ کرنا چاہتے ہیں لہذا واپڈا غیرقانونی اقدامات بند کرتے ہوئے بجلی ٹرانسفارمر اُتارنے کا سلسلہ بند کریں اور اُنہیں قانونی شکل دیا جائے بیوٹیفیکیشن منصوبوں میں قواعد وضوابط سے ہٹ کر اُٹھانے والے اقدامات اور کرپشن کی تحقیقات نیب اور ایف آئی اے سے کرائی جائے جبکہ عدلیہ ڈپٹی کمشنر بنوں کے عدلیہ کے حوالے سے ریمارکس کی وضاحت طلب کریں اس موقع پر اجلاس کے مہمان خصوصی صوبائی بار کونسل کے رکن طاہر وسیم ڈیال ایڈوکیٹ نے بنوں بار کو اپنی طرف سے اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹ بار کونسل کی طرف بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات