Live Updates

واپڈا بجلی کی ترسیل بہتر بنانے اور چوری کی روکنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہا ہے، عمر ایوب خان

پیر 12 نومبر 2018 16:39

واپڈا بجلی کی ترسیل بہتر بنانے اور چوری کی روکنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ واپڈا بجلی کی ترسیل بہتر بنانے سمیت بجلی چوری کی روک تھام کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہا ہے، نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ کنڈا سسٹم مکمل طور پر غیر مؤثر ہو جائے گا، بجلی چوری کرنے والوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ یہاں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی نیت صاف ہے، وہ کابینہ کے ہر اجلاس میں ہدایات دیتے ہیں کہ غریبوں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے کیا تھا اور انہی کے فیصلہ کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ہم نے بجلی کی قیمتوں میں اس قیمت سے کہیں کم اضافہ کیا ہے جو سابق دور حکومت میں نیپرا نے تجویز کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور جن لوگوں نے بجلی کے بل ادا نہیں کئے ان کے میٹر کاٹ دیئے جائیں گے، وہ بجلی چوری کرنے والوں اور بجلی کے بل ادا نہ کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ اپنی حرکات ٹھیک کر لیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے بجلی کی ترسیل کے نظام میں کوئی بہتری نہیں کی لیکن ہم بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لائیں گے جس سے لائن لاسز پر قابو پایا جائے گا، سابق حکومت نے کسانوں کو بجلی پر سبسڈی بھی صرف انتخابات تک دی تھی لیکن اب ہم نے کسانوں کو بھی بجلی پر سبسڈی دیدی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات