حکومت اور انتظامیہ فوری طورپر واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طورپر گرفتار کرے، حاجی نواز مینگل

منگل 13 نومبر 2018 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے نصیرآباد کے تاجر حاجی نواز مینگل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ فوری طورپر واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طورپر گرفتار کرے پیپلزپارٹی صوبہ میں بدامنی کی مذمت کرتی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ نصیرآباد کے مشہور تاجر حاجی نواز مینگل کے اغواء اور بعد میں قتل کرنے کی مذمت کرتے ہیں مقتول نے ہمیشہ علاقے میں امن ترقی اورخوشحالی کے لئے کردار ادا کیا موجودہ حکومت اغواء کاروں اور واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طورپر گرفتار کرکے قرار واقعہ سزا دے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے چمن میں بھی ایک تاجر کو قتل کر دیا گیا مستونگ اور چمن میں قتل ہونے والے تاجروں کے قاتلوں کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے اور کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹائون میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے نجی بینک کے قاتلوں کو بھی فوری طورپر گرفتار کیا جائے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔