Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تو قعات پر پورا اترے گی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

بدھ 14 نومبر 2018 15:46

تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تو قعات پر پورا اترے گی، سپیکر قومی اسمبلی ..
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سماجی شخصیت حمزہ خان اور امیر زیب خان نے پو ہان کالونی بغدادہ مردان میں ایک عشائیہ تقر یب کا اہتمام کیا جس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق گورنر اویس غنی، ممبران صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی، امیر فرزند خان، ملک شوکت، رکن قو می اسمبلی مجاہد خان، معروف ٹرانسپورٹر حاجی شاہ سید آفریدی اور تحریک انصاف کے مقامی کارکنوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا گیا اور عوام کے تو قعات پر پورا اترنے کیلئے مزید اقدامات کااعادہ کیا گیا جبکہ حالیہ ضمنی الیکشن میں عبدالسلام آفر یدی کی کامیابی پر مقامی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ تحریک انصاف قو م کی تو قعات پر پورا اترے گی اور ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے اپنی تجوریاں بھری تھی جبکہ تحریک ا نصاف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات