آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے ،ْ

معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے اس پرکم بات کرنی چاہیے ،ْ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 5 فروری کو لندن میں عالمی رپورٹس پرکانفرنس کا انعقاد کریں گے، اس کانفرنس میں قومی نکتہ نظربیان کیا جائے گا بھارت میں انتخابات تک بھارت سے مذاکرات کے بارے کوئی پیش رفت نظرنہیں آئے گی، میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 15:52

آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے اورمعاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے اس پرکم بات کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اورچین سمیت پاک افغان اورپاک بھارت تعلقات پربریفنگ دی اورپاک بھارت مذاکرات اورکشمیرکے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 فروری کو لندن میں عالمی رپورٹس پرکانفرنس کا انعقاد کریں گے، اس کانفرنس میں قومی نکتہ نظربیان کیا جائے گا، بھارت میں انتخابات تک بھارت سے مذاکرات کے بارے کوئی پیش رفت نظرنہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں، اس وقت مسئلہ عدالت میں اس لیے کم بات کرنی چاہیے