Live Updates

اندازہ نہیں تھا طاہر داوڑ کا اغوائ اتنا اندوہناک واقعہ ہوجائے گا، ترجمان وزیراعظم

مجھے پولیس سے جو معلومات ملی میں نے غیرملکی میڈیا سے انٹرویو میں بتائیں،کیس کی انکوائری میں حقائق سامنے آجائیں گے، افتخار درانی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 16 نومبر 2018 00:00

اندازہ نہیں تھا طاہر داوڑ کا اغوائ  اتنا اندوہناک واقعہ ہوجائے گا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کے ترجمان افتخار درانی کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ طاہر داوڑ کا اغوائ اتنا اندوہناک واقعہ ہوجائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ اغوائ کے بعد افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی خیبرپخونخوا پولیس طاہر داوڑ کیس کی انکوائری میں حقائق سامنے آجائیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کو طاہر داوڑ کے اغوائ کے حوالے سے دیے گئے انٹرویو سے متلعق افتخار درانی نے کہا کہ 'مجھے پولیس سے جو معلومات ملیں میں نے غیرملکی میڈیا سے انٹرویو میں بتائیں'۔انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال نہیں تھا کہ طاہر داوڑ کا اغوائ اتنا اندوہناک واقعہ ہوجائے گا۔خیال رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 26 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے تھے اور دو روز قبل افغان صوبے ننگرہارسے ان کی لاش ملی۔طاہر داوڑ کی میت پاکستان لانے کے بعد پشاور میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور حیات آباد کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات