بڑے پیمانے پرتجاوزات کوہٹایا گیا ہے اورتین دن بعد کراچی کے تمام فٹ پاتھ کے حوالے سے آپریشن کریں گے، وسیم اختر

سپریم کورٹ کے آرڈرپرکارروائی کریں گے، جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے انہیں ساتھ لے کرچلیں گے، میئرکراچی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 16 نومبر 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) میئرکراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ بہت بڑے پیمانے پرتجاوزات کوہٹایا گیا ہے اورتین دن بعد کراچی کے تمام فٹ پاتھ کے حوالے سے آپریشن کریں گے۔

(جاری ہے)

کراچی کے میئروسیم اخترنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہرسے تجاوزات ہٹارہے ہیں، ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرنا چاہتے، سپریم کورٹ کے آرڈرپرکارروائی کریں گے، جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے انہیں ساتھ لے کرچلیں گے اورمیں اکیلا نہیں ہوں سپریم کورٹ، رینجرز، پولیس سمیت ادارے ہمارے ساتھ ہیں۔

میئرکراچی نے کہا کہ تین دن بعد کراچی کے تمام فٹ پاتھ کے حوالے سے آپریشن کریں گے، پارکوں پرجو تجاوزات اور کاروبار کررہے ہیں وہ ہٹوائیں گے، چھجے جو نکالے ہوئے ہیں وہ ختم ہونے چاہیے جب کہ کے ایم سی کی تمام سڑکوں سے تجاوزات ختم کریں گے۔وسیم اخترنے کہا کہ ٹریڈرزایسوسی ایشن ہمارے ساتھ تعاون کریں، ملبہ فروخت نہیں کیا گیا ڈمب کیا گیا، کیبل آپریٹرزاپنی تمام تاریں انڈر گرائونڈ کرلیں جس کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دے چکے ہیں۔