Live Updates

شہید ایس پی طاہرداوڑ کےورثاء کیلئےڈیڑھ کروڑ روپےامداد کا اعلان

طاہر داوڑ کے ورثاء کوپلاٹ بھی دیا جائے گا، حکومت نے طاہر داوڑ کی اہلیہ کو ماہانہ تنخواہ دینے، بچوں کو اسکالر شپ اور ایک بیٹے کو اے ایس آئی بھرتی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔وزیراطلاعات و نشریات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 نومبر 2018 19:39

شہید ایس پی طاہرداوڑ کےورثاء کیلئےڈیڑھ کروڑ روپےامداد کا اعلان
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر 2018ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے ورثاء کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالی پیکج کا اعلان کردیا ہے، طاہر داوڑ کے ورثاء کوپلاٹ بھی دیا جائے گا، حکومت نے طاہر داوڑ کی اہلیہ کو ماہانہ تنخواہ دینے، بچوں کو اسکالر شپ اور ایک بیٹے کو اے ایس آئی بھرتی کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ وزیراطلاعات و نشریات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کے ورثاء کو شہید پیکج میں مالی امداد اور پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مالی پیکج کے تحت حکومت نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے ورثاء کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ طاہر داوڑ کی 60 سالہ ریٹائرمنٹ کی مدت تک ان کی اہلیہ کوان کی ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح شہید طاہر خان کے ایک بیٹے کو اے ایس آئی بھرتی کیا جائے گا۔ حکومت خیبرپختونخواہ نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے بچوں کوتعلیمی اسکالر شپ بھی دینے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے پشاور کے ایس پی طاہر داوڑ کو دہشتگردوں نے اسلام آباد سے اغواء کرکے افغانستان میں لے جاکر قتل کردیا۔ افغانی حکام کی جانب سے طورخم بارڈر پر ان کی ڈیڈ باڈی کو گزشتہ روز پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے ترجمان افتخار درانی کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ طاہر داوڑ کا اغواء اتنا اندوہناک واقعہ ہوجائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ اغوائ کے بعد افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی خیبرپخونخوا پولیس طاہر داوڑ کیس کی انکوائری میں حقائق سامنے آجائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کو طاہر داوڑ کے اغوائ کے حوالے سے دیے گئے انٹرویو سے متلعق افتخار درانی نے کہا کہ مجھے پولیس سے جو معلومات ملیں میں نے غیرملکی میڈیا سے انٹرویو میں بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال نہیں تھا کہ طاہر داوڑ کا اغواء اتنا اندوہناک واقعہ ہوجائے گا۔خیال رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 26 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے تھے اور دو روز قبل افغان صوبے ننگرہارسے ان کی لاش ملی۔طاہر داوڑ کی میت پاکستان لانے کے بعد پشاور میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور حیات آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات