استور کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

پیر 19 نومبر 2018 14:37

استور کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری
استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ضلع استور کے تمام بالائی علاقوں میں بارش، اوربرفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے‘تفصیلات کے مطابق استور کے بالائی علاقے دیوسائی،قمری، منی مرگ،چہلم،میر ملک اور رٹو میں دو فٹ سے زیادہ برف پڑھ چکی ہے سردی نے پورے علاقے کو اپنے لپیٹ میں لے لیاہے ،درجہ حرارت منفی پانچ تک گر گیا ہے ،دیوسائی،قمری،اور منی مرگ کی رابط سٹرکیں اس وقت ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہیں‘ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کے اہلکار متا شرہ روڈ کوبحال کرنے کے لئے دن رات ایک کر کے کام کر رہے ہیں دوسری جانب برفباری شروع ہو تے ہی اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں‘ گیس سیلنڈر مالکان اور لکٹری فروخت کرنے والے ٹھیکیداروں نے قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظا میہ سے اپیل کی ہے کہ گیس سیلنڈر مالکان کے خلاف قانونی کا رروائی عمل لائی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :