Live Updates

میرٹ اور شفافیت نئے پاکستان کی پہچان اور شان بنے گی، عام آدمی خوشحال

ہوگا، کمزورکوطاقتور کیا جائیگا‘عثمان بزدار مختصر عرصے میںتحریک انصاف کی حکومت نے وہ اقدامات کیے ہیں جو 70برس کے دوران کوئی حکومت نہیں کرسکی ،ماضی میں وسائل کا رخ دوسری جانب موڑا گیا ،ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر پسماندہ علاقوں کے مسائل سے پہلوتہی کی گئی ‘وزیراعلیٰ پنجاب کی وفود سے گفتگو

پیر 19 نومبر 2018 18:04

میرٹ اور شفافیت نئے پاکستان کی پہچان اور شان بنے گی، عام آدمی خوشحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہماری منزل ہے اور نئے پاکستان میں بنیادی سہولتیں عوام کو ان دہلیز پر ملیں گی۔ تعلیم،صحت ،صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے اورعوام کو ان بنیادی ضروریات کی فراہمی ہر قیمت یقینی بنائی جائے گی،اسی طرح روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے اوراس مقصد کے لئے پائیدار اقدامات کیے جا رہے ہیں اورصنعتی ترقی کیلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں اورمعیشت مستحکم بنیادوں پر استوار ہوسکے۔

وہ مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تبدیلی اور نئے پاکستان کا جو خواب دیکھا ہے اس کی عملی تعبیر میں پنجاب ہراول دستے کا کردارادا کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کو خوشحال و ترقی کے سفر پر رواں دواں رکھنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اورقومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو بحران سے نکال کر اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے پر عزم ہیںاور نیاپاکستان کی تعمیر وترقی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی کیونکہ نئے پاکستان میںعام آدمی خوشحال ہوگااورکمزورکوطاقتور کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرپشن، نا انصافی اورقبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اورمختصر عرصے میںتحریک انصاف کی حکومت نے وہ اقدامات کیے ہیں جو 70برس کے دوران کوئی حکومت نہیں کرسکی اورمیرٹ، شفافیت ،کفایت شعاری اور قانون کی بالا دستی نئے پاکستان کی پہچان اور شان بنے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سر انجام دے رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام اپنے مستقبل کو محفوظ اور سنورتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا سلسلہ رکنے نہیں دے گی۔جنوبی پنجاب کے علاقوں ڈیرہ غازی خان،بارتھی ،تونسہ اورملتان کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں وسائل کا رخ دوسری جانب موڑا گیا اورڈیرہ غازی خان سمیت دیگر پسماندہ علاقوں کے مسائل سے پہلوتہی کی گئی،جس کے نتیجے میں یہ علاقے محرومیوں اورپسماندگی کا شکار ہوتے گئے،لیکن اب وسائل کا رخ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

تونسہ سمیت پنجاب کی ہر پسماندہ تحصیل کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے اور آئندہ چندسال میں یہ سب سے ترقی یافتہ علاقے کہلائیں گے۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کئی دہائیوں پسماندگی کا شکار اوربنیادی سہولتوں سے محروم ہیںلیکن تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے علاقوں میںبنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔انہوںنے کہا کہ بنیادی سہولتوں سے محروم جنوبی پنجاب میں جلد پائیدار ترقی کا دور شروع ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر میں جاری عوامی فلاح اور ترقیاتی پروگرامو ں کی ذاتی طو رپر نگرانی کروں گا۔ میرے ہمہ وقت دروازے کھلے ہیں اور ہمیشہ کھلے رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات