Live Updates

عمران خان اور وزراء کا بنیادی المیہ نہ گھر میں اچھی تربیت ہوئی اور نہ سیاسی تربیت ،سید حسن مرتضی

پیر 19 نومبر 2018 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان اور انکے وزرائ کا بنیادی المیہ یہ ہے کہ ان کی نہ گھر میں اچھی تربیت ہوئی اور نہ سیاسی تربیت ہوئی یہی وجہ ہے کہ فواد چوہدری اور فیاض چوہان بدتمیزی اور گالی گلوچ کو سیاست سمجھ رہے ہیں۔ سید حسن مرتضیٰ جو پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیر کا بیٹا پولیس اہلکاروں کو اغوا کرتا ہے اور پٹائی کے بعد چھوڑ دیتا ہے مگر ایف آئی آر اغوا کئے جانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ہوتی ہے۔

ایک وفاقی وزیر اسلام آباد میں بے گناہ لوگوں جس میں دوسال کا بچہ بھی شامل تھا کو گرفتار کرواتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے۔ جب حزب اختلاف پی ٹی آئی حکومت کے کرتوت کے خلاف بات کرتی ہے تو فیاض چوہان جیسے لوگ طوفان بدتمیزی پر اتر آتے ہیں۔ سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ فیاض چوہان جیسا شخص شباب ملی کے پلیٹ فارم سے یتیم بچیوں کی شادیوں کے لئے ملنے والا چندا ہڑپ کر جاتا تھا اور بیوہ خواتین کو ملنے والی سلائی مشینیں بھی بیچ کر گزارا کرتا تھا۔ سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ یوٹرن حکومت کے 100دن پورے ہو چکے۔ حزب اختلاف اسمبلیوں کے اندر اور اسمبلیوں کے باہر یوٹرن حکومت کو آئینہ دکھاتی رہے گی۔طارق ورک

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات