Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ریمارکس پرجوابی بیان سے پاکستانی حکومت کا موقف واضح ہو گیا

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

منگل 20 نومبر 2018 02:10

وزیراعظم عمران خان کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ریمارکس پرجوابی بیان سے پاکستانی ..
اسلام آباد۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیان پر وزیراعظم عمران خان کے جوابی بیان سے پاکستانی حکومت کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو جواب دینے کے لئے پارلیمنٹ کے منعقد ہونے والے سیشن میں متفقہ قرارداد پاس کی جائے گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان اب دوسرے ممالک کی کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات