Live Updates

تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلز پارٹی پاکستان کے معاملے میں ساتھ ساتھ

سعد رفیق کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دینے پر عمران خان کو شاباش،وزیر اطلاعات سندھ کی امریکی صدر کے جواب میں عمران خان کے ٹویٹس کی تعریف،وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ مشاہد حسین سید نے بھی امریکہ کو بہت کچھ یاد کروا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 نومبر 2018 12:04

تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلز پارٹی پاکستان کے معاملے میں ساتھ ساتھ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) سیاسی مخالفین بے شک سیاست کے میدان میں ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برساتے ہیں۔تاہم جب بات ملکی سلامتی اور ملک کی خاطر قربانی دینے والوں کی ہو تو پھر تمام سیاسی جماعتوں کا ایک پیج پر ہونا قابل تعریف ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹر پر زبردست جواب دیا۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ پاکستان نے ہمارے لیے کیا کیا جو ہم اس کی مالی مدد کریں۔وزیراعظم عمران خان نے بے باک انداز کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرمپ کو پاکستان کی جنگ کے دوران دی گئی قربانیاں گنوا دی۔اس موقع پر تمام سیاسی جماعتیں ہمیں ایک پیج پر نظر آئیں۔سیاسی میدان اور ٹی وی پر عمران خان کے خلاف بولنے والے خواجہ سعد رفیق نے بھی عمران خان کو شاباش دی اور ان کے ٹویٹ پر انگوٹھے کا نشان بنایا۔

(جاری ہے)

اسی طرح گذشتہ روز خواجہ آصف نے بھی اس متعلق ٹویٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم نے امریکہ کے لیے جو کیا ہے اس کی قیمت ہم اب تک اپنے خون سے چکا رہے ہیں۔امریکہ کے لیے ہم نے بڈھ بیر سمیت وہ جنگیں بھی لڑیں جو ہماری نہیں تھیں۔امریکی مفادات کے لیے ہم نے نئے مسلک ایجاد کئے حتیٰ کہ امریکا کے لیے اپنی رواداری پر مبنی اقدار کو تباہ کر کے ہم عد رواداری لے آئے۔

خواجہ آصف نے پاکستان اور امریکہ کے تعلق کو بے وفائیوں اور پابندیوں پر مبنی قرار دے ڈالا۔
جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آسانی کے ساتھ بھول گئے ہیں کہ پاکستاننے امریکا کو کیا کچھ دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہی اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آسانی کے ساتھ بھول گئے ہیں کہ پاکستان نے امریکا کو کیا کچھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا کو مفت میں گراؤنڈ لائنز آف کمیونیکیشن (جی ایل او سیز) اور ایئر لائن آف کمیونیکیشن (اے ایل او سیز) فراہم کیں جن کے ذریعے ستمبر 2001 کے بعد سے پاکستانی سرزمین پر امریکا کی لاکھوں پروازیں آئیں۔انہوںنے کہاکہ اس کے جواب میں امریکا نے پاکستان کے پیسوں کو روکا ہوا ہے۔
جب کہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب میں عمران خان کے ٹویٹس کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات