پاکستان کا آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے سے انکار

پاکستان نے چین سے متعلق مالی معاملات کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف کو دینے سے انکار کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 نومبر 2018 12:29

پاکستان کا آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے سے انکار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 نومبر 2018ء) :پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ چین سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات بھی آئی ایف کے ساتھ شئیر نہیں کی جائیں گی جب کہ ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ بھی نا ممکن ہے کیونکہ ا س سے پاکستان میں مہنگائی کا ایک طوفان آ جائے گا۔

آئی ایم سے حتمی مذاکرات کا آج آخری دور ہو گا۔پاکستان اور آئی ایم کے درمیان 7 نومبر سے مذاکرات جاری ہیں۔پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام کڑی شرائط ماننے سے انکار کیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نےپاکستان کو بیل آوٹ پیکج دینے کے لیے سخت شرائط عائد کی تھیں۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 18 فیصد تک بڑھایا جائے۔

اگر جی ایس ٹی بڑھایا گیا تو اس سے عوام براہ راست متاثر ہوں گے اور مہنگائیکا شدید طوفان آئے گا۔شرائط میں آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کی جائے۔آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کے سامنے شرط رکھی ہے کہ ٹیکس چوروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ بجلی کے معاملے میں ترسیلی نقصان ختم کیا جائے۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،نیپرا اور اوگرا کو خود مختار بنایا جائے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شرح سود 1.5 فیصد بڑھائی جائے۔یاد رہے کہ دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج کی پہلی قسط بھی سامنے آگئی ہے۔ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالرکی امداد پاکستان کو موصول گئی ہے، ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے مزید 2 اربڈالر بھی آئندہ دو روز میں موصول ہو جائیں گے۔