نیشنل انکیو بیشن سینٹر کے دوسرے گروپ نے اپنی گریجویشن مکمل کر لی

منگل 20 نومبر 2018 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ( MOITT) ، Ignite (سابقہNational ICT R & D Fund) ، Jazz اور Teamupکی پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد میں دوسرے گروپ کے 15 جدید ٹیک انٹر پرینیورز نے اپنی گریجویشن مکمل کر لی۔ٹیکنالوجی ہب میں 12 مہینے کے سخت اور مشکل سیشن کے بعد، یہ اسٹارٹ اپس اب اپنے کاروبار کاباقاعدہ طور پر آغاز کریں گے۔

600 سے زائد اسٹارٹ اپس میں سے صرف 26 کو اس پروگرام میں داخلہ ملا تھا جس کے بعد سخت تربیتی پروگرام اور صنعت کے ماہرین نے ان تمام اسٹارٹ اپس کو براہ راست ٹریننگ فراہم کی۔15 گریجویٹس میں سے چھ - موکہ آن لائن، Easyانشورنس، Fabricare, Integry, Content Studio ، اور - Rasai کو تقریب میں اعلی ایوارڈ ز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

یہ ایوا رڈز ان کو نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں ٹریننگ کے دوران حاصل کردہ بہترین نتائج، سرمایہ کاری اورآمدنی کی بنیاد پر دیے گئے۔

تقریب میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے بیرون ملک پاکستانی ،زلفی بخاری نے شرکت کی ۔ مہمان کو نیشنل انکیو بیشن سینٹر میں موجود سہولیات کے جائزے کے لیے دورہ کروایا گیا۔ جس کے بعد Jazzکے سی ای او عامرابراہیم، چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری امور کے آفیسر علی نصیر ، چیف ڈیجیٹل آفیسر عامر اعجاز؛ Ignite کے سی ای اویوسف حسین ؛ Teamup کے بانی اور پارٹنر زوہیر خالق اور پروجیکٹ ڈائریکٹر این آئی سی پرویز عباسی نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار اور اعزاز تقسیم کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے سی ای او Jazz ، عامر ابراہیم نے کہا" معروف ڈیجیٹل کمپنی کی حیثیت سے، ہم اپنے معاشرے کو بااختیار بنانے کے لئے مضبوط اور مستحکم ماحول کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل ڈویژن کے ذریعے اپنے وسیع ڈیٹا نیٹ ورک کی مدد سے جدید حل فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ Jazz xlr8 اور این آئی سی نے ایک پائیدار ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھی ہے۔

ان اسٹارٹ اپس کے ساتھ مل کر کام کرنے سے ہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے متعدد شعبوں کو جدید بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے زوہیر خالق نے کہا، ''ہمیں اپنے اسٹارٹ اپس پر فخر ہے، جنہوں نے بہت کم عرصے میں لاجواب ترقی پائی ہے ۔ہمارے اسٹارٹ اپس نے ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنے کی خواہش ظاہر کی اور یہی وجہ ہے کہ انہوں اپنے پہلے صارف کے ساتھ معاہدے ہر دستخط بھی کر لیے ہیں - این آئی سی میں ان کی ترقی اس پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا "یہ حیرت انگیز اور باصلاحیت نوجوان پاکستان کے مستقبل لیے کام کر رہے ہیں۔ہم ان کی اگلے قدم پر کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور مستقبل میں کامیابی کے لیے مدد کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ انٹر پرینیورزکی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے، پرویز عباسی نے کہا، '' ہماری ٹیم اور شراکت داروں کی محنت سے اسٹارٹ اپس کی ترقی کا سفر نہایت دلچسپ ہے ۔

ان اسٹارٹ اپس کے ساتھ کام کرنا نہ صرف ہمارے لئے ایک چیلنج ہے بلکہ ہم اس سفر میں سیکھے گئے سبق کو سمجھنے کی اہمیت زور دیتے ہیں جس سے ہمیں کامیابی کا اندازہ ہوتا ہے۔اپنے کاروبار کی کامیابی میں Jazz اور Teamup کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے شریک بانی ، Easy انشورنس، ملیحہ جاوید خان نے کہا، ''این آئی سی ٹیم کے واضح نقطہ نظر اور سوچ کے ساتھ تجربے نے ہمارے کاروبار کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا ''ہم صنعت کے ماہرین کیساتھ رابطے میں ہیں اور Jazz کے تعاون پر ان کے نہایت شکر گزار ہیں۔فارغ التحصیل اسٹارٹ اپس نے 2 ملین ڈالر سے زائد مالیاتی فنڈز حاصل کیے ہیں ۔ نیشنل انکیوبیشن سینٹر کاروباری شعبے کے بااثر ماہرین کے ساتھ شراکت کرکے کامیاب کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے ۔