Live Updates

100 روز میں مہنگائی بڑھی،غریب عوام کے گھروں کو گرایا گیا،نوکریاں چھین لی گئیں، لطیف کھوسہ

گڈ گورننس کے نام پر آئی جی تبدیل کر دیاگیا، ڈی سی اوز کہتے ہیں ہم کام نہیں کرتے سیاسی مداخلت کی جاتی ہے، موجودہ دور حکومت میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 نومبر 2018 22:45

100 روز میں مہنگائی بڑھی،غریب عوام کے گھروں کو گرایا گیا،نوکریاں چھین ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو 100 روزہ پلان دینا ہی نہیں چاہیے تھا۔100 دنوں میں مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ گھر بنانے کی بجائے لوگوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔لوگوں سے نوکریاں چھین لی گئیں۔ گڈ گورننس کے نام پر آئی جی تبدیل کر دیا۔ جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈی سی اوز کہتے ہیں ہم کام نہیں کرتے سیاسی مداخلت کی جاتی ہے۔

اس حکومت میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں 100 دنوں میں صرف یو ٹرن لیا گیا ہے۔کرتار پور بارڈر کھول کر شوخیاں مار رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ سشما سوراج کہتی ہیں کوئی تعلقات بہتر نہیں ہیں. 100 دنوں میں ایک بھی کمیٹی نہی بنی نا ہی قانون بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا تھا خودکشی کرلونگا بھیک نہی مانگوگا۔ ہر ملک سے بھیک مانگ رہا ہے۔

گورنر ہاوس کو یونیورسٹی اور لائبریری بنانے کا کہا گیا تھا۔ ڈالر کی قدر بڑھا دی، معیشت برے طریقے سے تباہ ہو رہی ہے۔ پارلیمان میں جب تک بات نہیں کی جائیگی کوئی ملک اعتبار نہی کر سکتا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کو ملک چلانے کے لیے سنجیدہ ہونا پڑیگا۔ صوبائی خود مختاری کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں اس سے ملک ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ عمران خان کو کنٹیبر سے اترنا چاہیے۔

وزیر اعظم کو این آر او دینے کی بات نہیں کرنی چاہیے، عدالتوں پر انکا اختیار نہیں۔ عمران خان کو اپنی بہن ، علیم خان اور خٹک کی پراپرٹی کو کلئیر کرنے کی ضرورت ہے۔ علیحدہ صوبہ ہمارے سرائیکی وسیب کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ جب تک علیحدہ صوبہ نہیں بنے گا اس وقت تک سارا بجٹ تخت لاہور تک لگتا رہیگا۔ کرتار پور بارڈر کھول کر ذاتی دوستی بنائی گئی ہی. عمران خان کو بارڈر کھولنے کے بدلے بھارتی حکومت سے معاملات طے کرنی چاہیے تھی. وزیر اعلی کو تو بولنا نہیں آتا عمران خان کی بجائے کسی اور وزیر کو سدھو سے بات کرنء چاہیے تھی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات