شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کی51 ویں یوم تاسسیس پرکارکنوں کو مبارکباد

جمعہ 30 نومبر 2018 13:27

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر دفاع کو ناقابل تسخیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نی51 ویں یوم تاسسیس پر پارٹی کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ان غیور جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس جدوجہد میں اپنی جانیں قربان کئے، ذوالفقار علی بھٹو کی سحرانگیز شخصیت کیوجہ سے نومولود پارٹی اپنے قیام کے تین چار سال بعد ہی اقتدار میں آگئی، پیپلز پارٹی نے غریب عوام مزدوروں و کسانوں کو زبان دی اور اٴْنہیں اپنے حقوق کا شعور بخشا۔

جمعہ کو یومِ تاسیس کے حوالے انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ51 سال قبل آج کے دن ذوالفقار علی بھٹو نے ایوب خان آمریت سے بغاوت کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہید ذاولفقار علی بھٹو نے بھارتی ایٹمی خطرے کا ادراک کرتے ہوئے جوہری پروگرام شروع کیا۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی سزا دی گئی۔شہید بھٹو نے کہا تھا کہ پاکستانی گھاس کھا لیں گے یہاں تک کہ بھوکے رہ لیں گے لیکن اپنا بم (ایٹم) حاصل کر کے رہیں گے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ جمہوریت، آئین، ایٹمی طاقت و ملک کی ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیت پیپلز پارٹی کے مرہون منت ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر پیپلز پارٹی کی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی ہر کوشش ناکام رہی ہے اور رہے گی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے، بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہوںگے۔صرف بھٹو ہی جیسا کوئی ملک کو موجودہ مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔