Live Updates

تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کارروائی ملکی قانون کے مطابق کی جا رہی ہے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ،ْوزیر اطلاعات

خطے کی ترقی کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن ناگزیر ہے ،ْ چوہدری فواد حسین حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی استحکام آئے گا اور عوام کو فائدہ ہو گا، حکومت صنعتیں لگانے کی طرف توجہ دے رہی ہے ، صنعتیں لگیں گی تو لوگوں کو روزگار ملے گا اور ملک و قوم خوشحال ہونگے ، پٹرولیم مصنوعات میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ،ْوزیر اطلاعات کا انٹرویو

ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:41

تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کارروائی ملکی قانون کے مطابق کی جا رہی ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کارروائی ملکی قانون کے مطابق کی جا رہی ہے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ،ْخطے کی ترقی کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن ناگزیر ہے ،ْحکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی استحکام آئے گا اور عوام کو فائدہ ہو گا، حکومت صنعتیں لگانے کی طرف توجہ دے رہی ہے ، صنعتیں لگیں گی تو لوگوں کو روزگار ملے گا اور ملک و قوم خوشحال ہونگے ، پٹرولیم مصنوعات میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے 100 روز پورے ہو گئے جس دوران کرپشن فری حکومت کی گئی اور اب کوئی قومی خزانے کو لوٹ بھی نہیں سکتا کیونکہ ہم لوٹی ہوئی ملکی دولت کو وطن واپس لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا لیکن موجودہ حکومت کے بروقت اور ٹھوس اقدامات اور موثر و کارآمد پالیسیوں کی بدولت ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے کہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے جس کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں، وزیراعظم عمران خان عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم ایک ٹیم کے طور پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری درآمدات زیادہ اور برآمدات کم ہونے کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت اسی جانب توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے کہ ہم اپنی برآمدات میں اضافہ کریں اور درآمدات کو کم کریں تاکہ ہماری مشکلات کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حالیہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہو اہے جبکہ امپورٹس میں کمی آئی ہے اور زرمبادلہ کے زخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کی ذمہ دار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ناکام پالیسیاں ہیں جنہوں نے اپنے آخری دو سالوں میں ڈالر کو نیچا رکھنے کے لیے تقریبا 5 بلین ڈالر خرچ کیے۔

ٖچوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت اور حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کار بھی یہاں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں جو بہت مثبت بات ہے، اس کے علاوہ پیپسی، کوکا کولا، ایگزون اور سوزوکی جیسی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہیں جو موجودہ حکومت پر ان بڑی کمپنیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کارروائی ملکی قانون کے مطابق کی جا رہی ہے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت بالکل درست سمت پر گامزن ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ ایک خوشحال پاکستان بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا، اپوزیشن کا یہ ایک غیر اخلاقی مطالبہ ہے کہ چھوٹا بھائی بڑے بھائی کے منصوبوں کا آڈٹ کرے جسے نہیں مانا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسائل کے حل کو فوجی آپریشن کے ذریعے نہیں نکالا جا سکتا ہے تاہم پاکستان کے اس مقف پر بھی بھارتی میڈیا خوش نہیں ہوا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے بھارتی میڈیا کا دہشت گردی کے حوالے سے پوچھا گیا سوال مہنگا پڑ گیا۔ فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی اپنے گریبان میں جھانکنا پسند نہیں کیا ،ْبھارت نے ہمیشہ کشمیر میں اپنی ناانصافیوں اور ظلم و تشدد کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات