ڈالر کی اونچی اڑان شرح سود سے اضافے کی نوید دے رہی ہے،

کشکول توڑنے والے آئی ایم ایف سے امداد کی بھیگ مانگ رہے ہیں ،رہنماعوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 1 دسمبر 2018 22:16

ڈالر کی اونچی اڑان شرح سود سے اضافے کی نوید دے رہی ہے،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان شرح سود سے اضافے کی نوید دے رہی ہے ،کشکول توڑنے والے آئی ایم ایف سے امداد کی بھیگ مانگ رہے ہیں نیازی صاحب کو لانے والے خود پریشان ہے وفاقی حکومت 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرکے وفاق کی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کی راہ پر چل پڑی ہے عزیز ماما حقیقی معنوں میں فخر افغان با چاخان کے باعمل پیرو کار تھے مرتے دم تک اصولوں پر کاربدن رہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالمالک پانیزئی، سیکرٹری الیکشن کمیٹی عبدالباری کاکڑ، ولی داد میانی، ضلعی چیئرمین اجمل کاکڑ، ہدایت للہ کاکڑ، عبدالسلام ایڈووکیت، عبدالخالق کاکڑ اور دیگر نے با چا خان مرکز زیارت میںممبر سازی کے سلسلے میں یونٹ صدور، سیکرٹریز، سینئر اراکین سے خطاب کر تے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ منظم اور فعال تنظیم کے بغیر قومی اہداف کا حصول ممکن نہیں لہٰذا پارٹی ذمہ داران ممبر سازی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے اور مقررہ وقت پر تمام مراحل خوش اسلوبی اور آئینی طریقہ کار کے مطابق سرانجام دینے کو مقصد بنائیں مقررین نے کہا کہ وفاقی حکومت ڈیلیور کرنے میں بری طرح ناکامی سے دوچار ہے ان کو لانے والے بھی پریشان ہے کیونک ملک اس وقت بے پناہ مشکلات میں گھرا ہو ا ہے جبکہ حکمران اس استعداد کے مالک ہی نہیں مقررین نے کہا کہ عزیز ماما نے انتہائی نا مساعد حالات میں قوم اور وطن کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کی اور کبھی بھی اس پرپشیمان نہیں ہوئے تین دسمبر ان کی نویں برسی کے مناسبت سے ان کی خدمات اور جدوجہد کے اعتراف کے طو رپر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جا رہاہے تمام کارکنوں کو تاکید اور جمہوریت پسند ، محب وطن، مترقی وطن دوست قوتوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ۔