Live Updates

وزیراعظم کے وژن کے مطابق لاہور میں دیسی مرغیوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع

یونٹ میں گولڈن اور مصری نسل کی دیسی مرغیاں شامل ہیں جو دو سے تین ہفتے میں انڈے دینے کے قابل ہوں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 3 دسمبر 2018 12:36

وزیراعظم کے وژن کے مطابق لاہور میں دیسی مرغیوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق لاہور میں مرغیوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رعایتی نرخ پر مرغبانی کے یونٹ کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔لائیو اسٹاک حکام کے مطابق یونٹ میں 5 مرغے اورمرغا شامل ہیں۔مرغبانی کا یونٹ 1200 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔یونٹ میں گولڈن اور مصری نسل کی دیسی مرغیاں شامل ہیں۔

مرغیاں دو سے تین ہفتے میں انڈے دینے کے قابل ہوں گی۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے سو روزہ کاکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مرغبانی کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منصوبہ غربت کو بھگا دے گا اور اس کے تحت ہم دیہاتی خواتین کو دیسی انڈے اور مرغیاں دیں گے اور وہ اس کی افزائش سے آمدنی حاصل کریں گی۔

(جاری ہے)

تاہم انکی جانب سے یہ مشورہ سامنے آیا تو مخالفین نے اس کا شدید مذاق اڑایا اور سوشل میڈیاصارفین نے بھی اس پر ٹرولنگ شروع کر دی ۔

اس پر وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ دیسی لوگ مرغی کے ذریعے غربت کے خاتمے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے مذاق اڑاتے ہیںسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران کان نے اپنے مرغی کے فارمولے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب ایشائی لوگ پولٹری کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرنے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے لیکن یہی بات جب مغرب میں سے کوئی کرے تو اسے دانشمندانہ سوچ قرار دیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ایک عوامی سروے بھی کیا گیا۔ عوامی سروے کے مطابق 81 فیصد عوام نے وزیراعظم کی بات کو سنجیدہ اور قابل عمل قرار دے دیا جبکہ 19 فیصد کہتے ہیں کہ اس کو محض مذاق ہی سمجھا جانا چاہیے۔اپوزیشن کی جانب سے اور خاص طور پر مسلم لیگ ن کی طرف سے اس منصوبے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات