سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازمین کو 20 فیصد ٹریڈ الائونس دینے کا فیصلہ

پیر 3 دسمبر 2018 14:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کو تنخواہ کے علاوہ 20 فیصد الائونس دینے کا فیصلہ کر لیا جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔بتایا گیا ہے کہ مالی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ایوی ایشن کے ملازمین کو ٹریڈ الائونس نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے ملازمین کی طرف سے کئی بار احتجاج بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سابق ڈائریکٹر ایچ آر سمیر سعید نے سی اے بورڈ کی منظوری کے باوجود چار سال تک ملازمین کا 20 فیصد الائونس روک رکھاتھا مگر اب بعد ملازمین کی چار سال بعد سنی گئی ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹریڈ الائونس سے محروم شعبہ ایچ آر۔لیگل۔ای اینڈ ایم۔اے ٹی سی۔ سول اور شعبہ ایڈمن کے ملازمین کو 20فیصد الائونس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اس حوالے سے ایمپلائز یونٹی سی بی اے لاہور ایئرپورٹ کے صدر مبین اقبال کا کہنا ہے کہ 20فیصد الائونس کی منظوری انتظامیہ کا اچھا فیصلہ ہے جس سے ملازمین میں کام کرنے کا جذبہ پروان چڑھے گا اور محکمہ ترقی کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :