جامعہ کشمیر، سی پیک کے مقامی روابط ،مواقع اور چیلنجز پر سیمینار (کل) ہوگا

افتتاحی تقریب میںصدرسردارمحمدمسعود خان ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی اور دیگر شریک ہونگے پاک چین اقتصادی راہ داری پر سیمینار کے اختتام پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان بطورخاص شرکت کرینگے

پیر 3 دسمبر 2018 22:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) آزادجموںو کشمیریونیورسٹی کے زیراہتمام ’’ سی پیک کے مقامی روابط ،مواقع اور چیلنجز ‘‘ کے عنوان سے قومی سیمینار کاانعقاد کل 4دسمبر کو ہوگا،جامعہ کشمیر اور سی پیک سینٹر آف ایکی سلینس PIDEکے زیر اہتمام منعقدہ سمینارمیں صدرآزادجموںوکشمیر سردارمحمدمسعود خان ،وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان،وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین ،ڈاکٹر لیاقت حسین شاہ ہیڈآف پالیسی ڈویژن وزارت تجارت وترقیات ،ڈاکٹر عاصمہ حیدر بلوچ ممبر سوشل سیکٹر وزارت منصوبہ بندی ،ڈاکٹر فہد امجد،پراجیکٹ ڈائر یکٹر سی پیک وزارت منصوبہ بندی سمیت جامعہ کشمیر کی تینوں فیکلٹیز کے ڈین، سربراہان شعبہ جات، فیکلٹی ممبران اور طلبہ شریک ہوں گے ،کانفرنس کاآغاز تلاوت قرآن کریم کے بعد قومی ترانہ سے کیاجائے گا، بعدازاں وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی مہمانوں کا خیر مقدم کریں گے،ڈاکٹر شاہد ہ رشید ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی پیک کے پاکستان کے عوام کیلئے فوائد ،مستحکم معاشی مستقبل بابت تفصیلات بتائیں گی ،یاد رہے کہ سی پیک دنیا میں جاری اس وقت سب سے بڑا اقتصادی و ترقیاتی منصوبہ ہے ، اس منصوبے میں طویل کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کی تعمیر و انصرام شامل ہے جسکی تکمیل، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لیے اقتصادی لحاظ سے ایک روشن مستقبل کی نوید ہے ۔

(جاری ہے)

آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی اور سی پیک سینٹر آف ایکی سلینس PIDEکے زیر اہتمام پاک چین اقتصادی راہ داری پر اہم سمینارکے اختتام پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان صدارتی کلمات ادا کریں گے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی سربراہی میں سمینار کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔