ْبلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کاشاہ عالم مارکیٹ میںتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

پیر 3 دسمبر 2018 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے شاہ عالم مارکیٹ میںتجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن شاہ عالم مارکیٹ میں 250دکانوں کے آگے 2فٹ برینڈے خالی کروائے گئے جبکہ 12غیر قانونی تعمیر شدہ دکانیں مسمار کر دی گئیں۔

مزیدبرآں انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے دھرمپورہ میں 4دکانیں سیل کر دیں جبکہ 53تھڑے مسمار کر دئیے ۔ رائے ونڈ سے 1منی پٹرول مشین سیل کر دی جبکہ ایک قبضہ میں لے کر سٹور میںجمع کروادی گئی۔مادرِ ملت ، پلی سٹاپ اور پنڈی سٹاپ سی30 عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ جی روڈ سے آویزاں بینرز اور سٹریمرز اتار دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :