Live Updates

لاپتہ افراد کے معاملے پر آرمی چیف تعاون کررہے ہیں ،ْوزیر اعظم عمران خان

پیر 3 دسمبر 2018 23:26

لاپتہ افراد کے معاملے پر آرمی چیف تعاون کررہے ہیں ،ْوزیر اعظم عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر آرمی چیف تعاون کررہے ہیں۔سینئر صحافیوں کو دیئے گئے انٹرویو میں کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے معاملے پر وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے فوج سے اس حوالے سے پوچھا اور تفصیلات معلوم کیں۔عمران خان نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاپتہ افراد کے حوالے سے کہا ہے کہ کئی لوگوں کو چھوڑا گیا ہے اور کئی کی شناخت کی جارہی ہے۔اخترمینگل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کسی اجلاس میں نہیں آئے حالانکہ انہیں اجلاس میں بلایا گیا تھا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات