آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی میں 11دسمبر کو ’’ایک شام پروفیسر انور مسعود کے نام ‘‘ کے عنوان سے محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جا ئے گا

جمعرات 6 دسمبر 2018 20:24

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام 11دسمبر کو ایک شام پروفیسر انور مسعود کے نام کے عنوان سے محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پروفیسر انور مسعود اپنے مزاحیہ کلام سے شائقین کو مسرور کر یں گے ۔

(جاری ہے)

محفل مشاعرہ میں آزادکشمیر کے مقامی نامور شعرا ء بھی اپنا کلام سنائیں گے۔ محفل مشاعرہ کا انعقاد شام 5بجے مظفرآباد میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میںکیا جائے گا۔