Live Updates

آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،

ڈیمز کیلئے، دل کھول کر عطیات دینے پر اہل وطن کوسلام پیش کرتے ہیں، سینیٹرفیصل جاویدکی ڈیمز کے لئے عطیات جمع کرنے کی مہم کی امریکی شہروں میں زبردست پذیرائی

جمعہ 7 دسمبر 2018 13:22

آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ڈیمز کیلئے لگ بھگ ساڑھے 8 ارب کے عطیات جمع ہوچکے ہیں۔دل کھول کر عطیات دینے پر اہل وطن کوسلام پیش کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثار بھرپور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ڈیمز فنڈ کیلئے عطیاتدینے کا سلسلہ جاری ہے، سینٹر فیصل جاوید اس سلسلہ میں امریکا کے دورے پر ہیں اور ان کی اس مہم کی زبردست پذیرائی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

سینٹر فیصل جاوید سیاٹل اور فونکس کے بعد جمعہ کو واشنگٹن، 8 دسمبر کو شکاگو اور 9 دسمبر کو نیو جرسی میں پاکستانیوں سے عطیات جمع کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ پاکستان کو سالانہ کم از کم 40 ملین ایکڑ فٹ پانی درکار ہے، ذخائر آب نہ ہونے کے باعث 29 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع ہوجاتا ہے، انہون نے کہا کہ ہمارے پاس محض 2 ڈیم ہیں جن میں محض ایک ماہ کا پانی جمع ہو پاتا ہے ، ہمارے مقابلے میں بھارت 6 ماہ کیلئے پانی جمع کرسکتا ہے، امریکا 30 ماہ جبکہ مصر 33 ماہ تک کے لئے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، انہون نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات