
جنرل ہسپتال میں فالج کی بیماری پر 2روزہ انٹر نیشنل کانفرنس ،
بیرون ملک سے ڈاکٹروں کی شرکت میڈیکل سائنس میں ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت برین ہیمرج کا علاج ممکن ہو گیا ‘ڈاکٹر عمیر رشید فالج سے فوری ریلیف کیلئے لوگوں میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کی ضرورت ہے ‘غیر ملکی ڈاکٹرز کی گفتگو
جمعہ 7 دسمبر 2018 17:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نسوں کے ذریعے دوائی چھوڑ کر فالج کے اٹیک کو روکا جا سکتا ہے اب یہ مرض لا علاج نہیں اس کے ایک سے زیادہ علاج موجود ہیں جن پر نوجوان ڈاکٹرز کو آگے آنا چاہیے اور اس مرض سے بچاؤ کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ذاتی اخراجات پر پاکستان میں ڈاکٹرز کی تربیت اور اُن کی سرپرستی کیلئے مزید اقدامات کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ ڈاکٹرز اس شعبے میں متحرک ہو کر فالج جیسے پریشان کن مرض سے چھٹکارا دلا سکیں ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن رانا محمد شفیق، ڈاکٹر محمد فاروق، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر فاطمہ سمیت دیگر نیورو ریڈیالوجسٹ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرعمیر رشیدچوہدری نے کہا کہ فالج سے فوری ریلیف کیلئے لوگوں میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ سے فنڈز لیے بغیر اب تک ہونے والے پائلٹ پراجیکٹ میں35مریضوں کا علاج ہو چکا ہے ،انہوں نے سٹروک سینٹر کے آغاز کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور سرکاری شعبے میں واحد سینٹر ہے جبکہ ہمارے ہمسائیہ ملک میں ایسی18مراکز کام کر رہے ہیں ۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ہونے والی اس کانفرنس میں فالج کی بیماری پر ہونے والی تحقیق اور علاج معالجے کے جدید طریقوں پر روشنی ڈالی گئی ۔اس کانفرنس میں شریک ڈاکٹرز نے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عمیر رشید کی خصوصی کاوشوں کو سراہا جبکہ سوال جواب کا سیشن بھی ہوا ۔مزید قومی خبریں
-
ڈالر کی قیمت میں دو ہفتے کے بعد روپے کے مقابلے میں کمی
-
18فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد پیک شدہ دودھ و ملک پاؤڈر کی پیداوار اور فروخت میں 20 فیصد کمی
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری جاری کردی گئی
-
لاہور: ناجائز تعلقات کا شبہ، ملزم نے تیز دھار آلے سے بیٹی اور بہنوئی کو قتل کردیا
-
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،اسلام آ باد پولیس نے مدعی پر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا
-
بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے،بیرسٹر گوہر
-
دادو، پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کی لاشیں گھر سے برآمد
-
جو کرپشن کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی نسلوں کو تباہ کرے، اعظم سواتی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا جیمز اینڈ جیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان، پشاور آفس کا دورہ
-
گورنر ہائوس میں صوبائی حکومت کیخلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی،فیصل کریم کنڈی
-
موسمیاتی تبدیلی اور انسانی ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، مصدق ملک
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا، علیمہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.